بھٹکل:03؍نومبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے کونار گرام پنچایت حدود کے گالی کٹا، کانکوڈّو علاقوں کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، ان کے لئے ضروری اقدامات کامطالبہ لےکر وہاں کے عوام نے رکن اسمبلی سنیل نائک کو میمورنڈم دیا۔
علاقے کے مکینوں کو ٹھیک سےکوئی راستہ نہیں ہے، مسئلہ کو لےکر کئی مرتبہ گرام پنچایت، تعلقہ پنچایت ، ضلع پنچایت کو توجہ دلائی گئی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اس سلسلے میں رکن اسمبلی توجہ دےکر مسئلہ کو حل کرنےکا میمورنڈم میں مطالبہ کیاگیا ہے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی سنیل نائک نے مسئلہ کو حل کرنےکاتیقن دیا۔ اس موقع پر گوند نائک، دنیش نائک، گروپرساد وغیرہ موجود تھے۔
سڑک کی سنگ بنیاد : شرالی ، الویکوڑی روڈ کے لئے رکن اسمبلی سنیل نائک نے سنگ بنیاد رکھی۔ اس موقع پر ضلع پنچایت ممبر ناگما ماستی گونڈ، سابق ضلع پنچایت ممبر راما موگیر،درگا پرمیشوری مندر کے انتظامیہ ممبران نارائن دئیمنے ، تمپا ہونیمنے ، پنچایت ممبر بھاسکر دئیمنے وغیرہ موجو دتھے۔
